یمن :تاعِز میں فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپیں

یمن کے شہر تاعِزمیں فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں چالیس سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق جھڑپیں اڑتالیس گھنٹے کی جنگ بندی کے بعد شروع ہوئیں۔شدید لڑائی کے باعث ہزاروں افراد شہر میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔جھڑپوں میں فوج کو سعودی اتحادی طیاروں کی مدد بھی حاصل ہے جو حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ فوج نے تاعِز کے شمال مغرب میں واقع فوجی اڈے کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here