• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

قائدملت جعفریہ پاکستان کے حکم پرپوری قوم ہر وقت قربانی دینے کے لئے تیار ہے ۔ فرقہ وارنہ دہشتگردی کیخلاف ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے

جعفریہ پریس –  قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پرشیعہ علماء کونسل پاکستان نے اسلام آباد ،راولپنڈی ،کراچی ،لاہور ،ملتان ،کوئٹہ ،پشاور،فیصل آباد،سرگودھا، ڈی جی خان ڈیرہ اسماعیل خان، حیدر آباد سکھر،گلگت ،بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ ،مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی ،مرکزی سیکرٹری مالیات علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی اورصوبائی صدور علامہ مظہر عباس علوی ،علامہ محمد رمضان توقیر ،علامہ محمد باقر نجفی اوردیگر علماء کرام نے خطاب کیا علماء کرام نے اپنے خطابات میں ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی،خودکش حملوں اور ٹارگٹ گلنگ کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کے خلاف سازش قرار دیا اور کہا کہ ریاستی ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مسلسل ناکام ہیں۔ ٹارگٹ کلنگ اورخود کش حملے حکومت کیلئے کھلا چیلنج ہے، حکومت دہشت گردی کے تدارک کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا امن و امان تباہ ہو چکا ہے دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آتی ضروری ہے کہ حکومت دہشتگردوں کے نیٹ ور ک پرآہنی ہاتھ ڈالے اور سزائے موت کے قانون کو بحال کر کے مجرموں کو تختہ دار پر لٹکائے ۔
مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ حکومت کراچی اور راولپنڈی کے خودکش حملوں اور لاہور میں ذاکر اہلبیت ملک ناصر عباس کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے انصاف کے کہڑے میں لا کر انہیں عبرت ناک سزا دے علاوہ ازیں تکفیری گروہ اور مسالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جلوس ہائے چہلم عزاداری سید الشہداء پرکسی قسم کی کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور قائدملت جعفریہ پاکستان کے حکم پرپوری قوم ہر وقت قربانی دینے کے لئے تیار ہے ۔