یمن کے جنوبی شہر عدن میں خود کش حملے میں ہلاکتوں کی باون ہو گئی ہے۔شدت پسند تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے عدن شہر کے شمال مشرق میں واقع سولبان آرمی بیس کو نشانہ بنایا جہاں فوجی تنخواہ لینے کے لئے جمع تھے۔حملہ آور نے فوجیوں کے درمیان اپنے جسم سے بندھے بم کو اڑا دیا۔گزشتہ ہفتے بھی اسی فوجی مرکز پر تنخواہ وصول کرنے والے فوجیوں پر داعش کے خودکش کار بم حملے میں اڑتالیس فوجی ہلاک ہوئےتھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here