فلپائن میں سکیورٹی فورسز نے”منداناؤ”جزیرے میں مسلح افرادکے حملے میں جیل سے فرار ہونے والے پچاس سے زیادہ قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لینے یا ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ شدت پسند تنظیم داعش نے “قیداپاون” شہر کے قریب جیل پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔حملہ آور ایک سو اٹھاون قیدیوں کو رہا کرنے میں کامیاب ہوئے جن میں اکثریت کا تعلق داعش سے تھا۔حملے میں ایک گارڈبھی ہلاک ہوا۔جیل میں پندرہ سو سے زیادہ قیدی سزا کاٹ رہے تھے۔فلپائن کی سکیورٹی فورسز کے فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش کے لئے جاری آپریشن میں اب تک اٹھاون قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے یاہلاک کر دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here