پاکستان میرا وطن ٗرول آف لاء ہمارا ماٹو ٗقیام امن ہماری ذمہ داری ہے ، قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
ہم شہری حقوق سے ددستبردار نہیں ہونگے اور نہ ہی عزاداری سید الشہداءؑ سے پیچھے ہٹیں گے، قائد ملت جعفریہ
جلوس اور مجالس عزاء پر کوئی قدغن عائد نہ کی جائے ،شیعہ علماء کونسل پاکستان
ملک بھر سے لوگ گرفتار ہوئے ہیں مارے گئے ہیں ان کی اب تک شناخت نہیں ہوئی قوم کو بتایا جائے قائد ملت جعفریہ
اسلامی تحریک پاکستان آئینی حقوق کو جی بی کا حیاتی مسئلہ سمجھتے ہیں
Tuesday 24 October 2017
پاڑا چنار: بم دھماکے کے دوسرے روز بھی علاقے کی فضا سوگوار قائدملت جعفریہ پاکستان سمیت ملک بھر سے شخصیات کی مذمت
Jan-22-2017-11-30-17_0

گزشتہ روز پاڑا چنار کی سبزی منڈی میں ہونے والے بم دھماکے کے دوسرے روز بھی علاقے میں فضا سوگوار ہے۔ تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں اور سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت نہ ہونے کے برابر ہے۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی اپنے آبائی علاقوں میں تدفین کردی گئی ہے۔ شہید افراد کی ایصال ثواب کے لئے اجتماعی قرآن خوانی کی گئی۔ دھماکے میں پچیس شہید اور سترسے زائدزخمی ہوئے تھے۔ زیادہ تر زخمیوں کو پارا چنار میں ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ بعض شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کیا گیا ہے۔ گورنرخیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے سی ایم ایچ پشاورمیں دھما کے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔انہوں نے زخمیوں کو تمام طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔گورنر نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین لئے تین تین لاکھ روپے، شدید زخمیوں کے لئے ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں کے لئے ایک ایک لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔

Comments

اس خبر کے متعلق آپ کی رائے
متعلقہ خبریں

Featuring Top 10/478 of ملک بھر سے