تازه خبریں

آج جامعہ الکوثرمیں تمام مکاتب فکر کی قیادت اکٹھی ہوئی اس پرعلامہ ساجد نقوی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ،مولانا عبدالجلیل نقشبندی

جعفریہ پریس – جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیرصدارت منعقدہ ’’علمائے اسلام کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالجلیل نقشبندی، علمائے اسلام کانفرنس ایک خواب تھا، علمائے اسلام کے پرچم تلے شیعہ، بریلوی، اہل حدیث، دیوبندی اور دیگر موجود ہیں، ملی یکجہتی کے عنوان سے اکٹھے ہوتے ہیں، لیکن یکجہتی کا نعرہ تب موثر ہوگا جب یہ پیغام عوام تک پہنچایا جائے۔ علمائے کرام کا ایسا گلدستہ دیکھ کر عوام میں تعصب ختم ہو سکتا ہے۔ آج جامعہ الکوثر میں تمام مکاتب فکر کی قیادت اکٹھی ہوئی اس پرعلامہ ساجد نقوی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ایسے پروگرام دیگر مقامات پر بھی منعقد کئے جائیں۔ اختلاف کو دور کرنے کے لئے اصلاحی روئیے پروان چڑھائے جائیں۔ قاضی حسین احمد فرماتے تھے کہ قدر مشترک اور درد مشترک پر تمام مسلمان اکٹھے ہوں۔ قتل سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، سوائے عداوت بڑھنے کے کچھ حاصل نہ ہوگا۔ ہمیں ایک دوسرے کے وجود کو تسلیم کرکے آگے بڑھنا چاہیے۔ کئی ملوک اپنا اسلحہ بیچ کر کاروبار چلا رہے ہیں، یمن کا مسئلہ سنی شیعہ مسئلہ نہیں ہے، امریکہ و اسرائیل مسلمانوں کو لڑا رہے ہیں۔ سعودیہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔