• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

آج جے ایس او پاکستان کے جوان پورے ملک میں نوجوانوں کی بیداری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، سکندر گیلانی

جعفریہ پریس- جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے جوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، آپ طلبہ سے ہماری امیدیں وابستہ ہیں، اس ملک کی تقدیر اور اس کی ترقی کا دارومدار آپ طلبہ ہی کے مرہون منت ہوگا۔ آپ کو چاہیے کہ آپ اپنے آپ کو تعلیمی میدانوں کے شہسوار بنائیں اور تعلیم کے ہر شعبہ میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے جے ایس او پاکستان کے طلباء ہونے چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے پرنسپل سیکرٹری نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر ساجد علی ثمر اور سینیئر نائب صدر عبداللہ رضا سے ملاقات میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے۔ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو ختم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں، لیکن ہم اہل تشیع نے ہی اس ملک کو بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا اور آج بھی ہم اس کو بچانے کے لیے اپنے تن، من، دھن کی بازی لگا دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن اگر یہ سمجھتا ہے کہ ہم نے اس ملک کے نوجوان طبقہ کو گمراہ کر لیا ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔ آج جے ایس او پاکستان کے جوان پورے ملک میں نوجوانوں کی بیداری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور مرکز کی طرف سے دیئے گئے پیغامات کو عوام الناس تک پہنچانے کا اہم ذریعہ ہیں۔ آپ اپنے نوجوانوں کو اس طرح تیار کریں کہ ملک کی اہم پوسٹوں پر جے ایس او کا تربیت یافتہ نوجوان نظر آنا چاہیے۔