(جعفریہ پریس رپورٹ )آج بعد نماز جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو سے آل پارٹیز ایکشن کمیٹی بلتستان کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کی قیادت جامع مسجد سکردو سے یاد گار شہداء سکردو تک علامہ سید محمد عباس رضوی نے کی۔یاد گار شہداء پر پہنچ کر ایک احتجاجی جلسے کی شکل میں تبدیل ہو گیا۔ جلسے میں تمام پارٹیز کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنی پارٹیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کیے۔ اسلامی تحریک کی جانب سے علامہ شیخ فدا حسن عبادی نے خطاب کیااور کہا کہ قائد محترم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی آئینی حقوق کے سلسلے میں جو بھی مثبت اقدام کیا جائے گا ہم اس کی حمایت کریں گے۔ علامہ سید محمد عباس رضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں اس خطے کی حقوق کی حصول میں قائد محترم کی جانب سے تعاون اور مورخہ ۲۷ فروری کو کراچی نشتر پارک میں منعقدہ علماء کنونشن میں گلگت بلتستان کے حوالے پاس کردہ قراردادوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قیادت یہاں کے عوام کے ساتھ ہیں۔ علامہ شیخ رضا بہشتی، علامہ سید حسن فلسفی، علامہ شیخ فدا حسن عبادی ، اخوند حکیم، یوسف اخوند زادہ، حاجی الیاس ، سید مبشر کاظمی،براد رشبیر حافظی اور متعدد کارکنان نے شرکت کی ۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات