تازه خبریں

آپ اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم نظام ولایت کا ایک حصہ ہیں جس پر اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہوگا ; علامہ مظہر حسین حسینی

جعفریہ پریس – دفتر نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی شعبہ قم المقدسہ کے مسئول محترم اور نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان جناب علامہ مظہر حسین حسینی کا دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد مقدس کا ویزیٹ کیا۔
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشھد مقدس میں مسئول دفتر قم علامہ مظہر حسین حسینی کے ساتھ مشہد مقدس میں نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مشہد مقدس کے جید علماء اور دفتر قائد ملت جعفریہ مشہد مقدس کابینہ نے شرکت کی اور مشہد مقدس دفتر کی فعالیت کے بارے میں آگاہ کیا . اس موقع پر دفتر مشہد کے مسئول محترم حجت الاسلام مولانا وحید علی ساجدی ،سابقہ مسئول دفتر مولانا نثار حسین مھدوی مولانا اصغر حسین مولانا غلام مرتضی جعفری اوراحمد حسین ترابی، مولانا ساجد علی اسدی موجود تھے . دفتر مشہد کے مسئول محترم نے علامہ مظہر حسین حسینی کا شکریہ ادا کیا. یاد رہے کے دفتر مشہد مقدس نے باقائدہ سے اپنی فعالیت کا آغاز جاری رکھاہے جس میں زائرین امام ہشتم علیہ السلام کی مشکلات اور طلاب کی خدمات کو ایک سال سے انجام دے رہے ہیں .
آخر میں جناب مسئول محترم نے دفتری فعالیت کا جناب مسئول محترم قم کو تفصیلی بریفنگ دی  اور مجالس ومحافل اور آئندہ لایحہ عمل کے بارے میں بتایا . جس پر علامہ مظہر حسینی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم نظام ولایت کا ایک حصہ ہیں جس پر اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہوگا . انشاءاللہ آپ برادران تمام مشکلات کو برداشت کرتے ہوئے اس الہی کام میں پیش پیش رہیں گے