تازه خبریں

علامہ شبیر حسن میثمی کی جانب سے عالم ربانی حضرت آیت اللہ سید محمد صادق روحانی کی جانگداز رحلت پر تعزیتی پیغام‎‎

آیت اللہ سید محمد صادق روحانی ک کی رحلت پر سوگوار ہیں علامہ شبیر حسن میثمی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے جاری بیان میں کہا کہ ہم عالم ربانی حضرت آیت اللہ سید محمد صادق روحانی کی جانگداز رحلت پر حضرت امام زمانہ (عجل اللہ تعالیٰشفرجہ الشریف)، رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، مراجع عظام ، قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی ، مرحوم کے خانوادۂ محترم، مرحوم کے دوستوں، ساتھیوں، شاگردوں اور ارادتمندوں کی خدمت میں تہہ دل سے تعزیت پیش کرتے ہیں۔
آیۃ اللہ سید محمد صادق روحانی ایک جید اور باتقویٰ عالم دین تھے اور آیت اللہ العظمیٰ سید ابوالقاسم خوئی اور آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد حسین طباطبائی بروجردی کے شاگردوں میں سے تھے۔ مرحوم کی علمی خدمات میں ایک اہم اور منفرد کام “فقہ الصادق” شیعہ فقہ کا مکمل انسائیکلوپیڈیا بھی ہے۔ امید ہے کہ یہ قیمتی ذخیرہ ان کے لئے رحمت، مغفرت اور سربلندی کا باعث بنے گا۔
ہم خداوند متعال سے مرحوم کے لئے رحمت اور پس ماندگان کے لئے صبر و اجر کی دعا کرتے ہیں۔