اسلام آباد( ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے صدر برادر عبداللہ رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں آیت اللہ شیخ باقر النمر سمیت ۴۷ افراد کا عدالتی قتل کیا گیا ہے۔ آیت اللہ شیخ النمر باقر النمر نے ہمیشہ پر امن راستہ اختیار کیا اور انہوں نے کبھی بھی تشدد کو ہوا نہیں دی۔ ان کا مطالبہ صرف یہ تھا کہ ملک میں عام انتخابات کروائے جائیں تا کہ سعودی عوام کو ان کا حق مل سکے۔
ڈویژنل صدر کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے ہمیشہ کی طرح فرقہ واریت کو ہوا دیتے ہوئے آیت اللہ شیخ النمر باقر النمر کو بھی صرف اسی وجہ سے تختہ دار پر لٹکایا کیونکہ وہ ایک شیعہ عالم دین تھے۔ ان کے مقدمے کا ٹرائل کرتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ یک طرفہ مقدمہ چلا کر ان کو سزائے موت دی گئی۔یہ سزائے موت نہیں بلکہ ایک عدالتی قتل ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے علمبردار عالمی اداروں کو چاہیے کہ وہ اس عدالتی قتل کا نوٹس لیں ۔ سعودی حکومت اس وقت شتر بے مہار کی طرح ہے اور وہ جو چاہے کرتی پھرتی ہے۔ مسلم امہ کہ جسے امت واحدہ ہونا چاہیے تھا وہ اس وقت ٹکڑوں میں بٹ چکی ہے۔ آیت اللہ باقر النمر سمیت۴۷ افراد کی بہیمانہ شہادت سے صاف پتہ چلتا ہے کہ سعودی حکومت ہر اس شخص کو تختہ دار تک لے جانے کے لیے تیار ہے کہ جو ان کے کالے کرتوت عوام کے سامنے رکھتے ہوئے صدائے احتجاج بلند کرے۔ سعودی حکومت آزادی رائے کو اپنے پیروں تلے روند چکی ہے ۔
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
- کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی