• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

آیۃ اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے مرکزی صدر جے ایس او پاکستان کی خصوصی ملاقات

جعفریہ پریس  جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر برادر وفا عباس نے اسلام آباد میں آیۃ اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آیۃ اللہ حافظ ریاض حسین نجفی صاحب نے مرکزی صدر کے لیے ایک نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کو ہر قسم کے تعاون کی یقینی دہانی کروائی۔
آیۃ اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے برادر وفا عباس کو مرکزی صدر بننے پر مبارک باد دی اور ان کے لیے دعا فرمائی کہ خدا آپ کو اتنے اہم منصب پر کما حقہ پورا اترنے پر پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ یونیورسٹیوں کے طلباء پر ہونے والا خرچہ ایسے ہی کہ کہ آپ ایک فیکٹری لگا رہے ہیں ۔ اپنے دور میں کوشش کریں کہ طلاب کو متحد رکھیں اور ان کی تعلیمی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کریں۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ آیۃ اللہ خمینی رہ جیسی شخصیت بھی اس نوجوان کے ہاتھ چومتے تھے کہ جو کام کرتا تھا۔ تنظیموں میں ورکروں کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔یہی ایک عام ممبر ہی ہے کہ جو تنظیموں کو کامیاب بناتے ہیں۔ 
آیۃ اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے مزید فرمایا کہ یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ جو بھی کام کریں وہ لقاء اللہ کے لیے ہونا چاہیے۔ ذاتی تشہیر اور ذاتی نمودونمائش سے پرہیز کریں۔کام وہ ہی فائدہ مند ہوتا ہے جو خوشنودی خدا کی خاطر ہو۔ہم آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں اور قومی معاملات میں ہر قسمی تعاون کے لیے تیار ہیں۔اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔