تازه خبریں

اتوار 9 فروری کوجے ایس او گلگت ڈویژن کی مجلس عمومی کا اجلاس

جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات ثابت رضا ترابی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جے ایس او گلگت ڈویژن کی مجلس عمومی کا اجلاس جعفر آباد نگر گلگت میں اتوار 9 فروری کو منعقد ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اجلاس عمومی میں ڈویژن بھر سے جے ایس او کے مختلف یونٹوں کے صدور و نمائندگان کے علاوہ سینئر تنظیمی برادران اور علماء کرام شریک ہو رہے ہیں۔ اجلاس کے دوران ڈویژن و یونٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے علاوہ سہ ماہی پروگرام کی منظوری بھی دی جائیگی جبکہ تعلیمی و تربیتی تشستیں بھی منعقد ہونگی۔