نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حجۃ الاسلام سید نسیم عباس کاظمی نے کابینہ دفتر قائد اور بزرگان مجلس نظارت و اراکین مجلس عاملہ دفتر قائد نجف اشرف کے ہمراہ ولادت باسعادت امیر المومنین کے موقع پر آیۃ اللہ العظمیٰ مرجع الدینی الکبیر سماحۃ الشیخ حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ سے ملاقات کی مرجع الدینی کو علماء پاکستان وطلاب حوزہ اور بالخصوص قائد محبوب آیۃ اللہ سید ساجد علی نقوی دام ظلہ کی جانب سے مبارک باد پیش کی سماحۃ الشیخ دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ میری جانب سے بھی قائد محترم سید ساجد علی نقوی دام ظلہ کو ان کے جد کی ولادت پر مبارک باد پہنچائیں اس پر مسرت موقع پر دفتر قائد کے سینئر رکن مجلس نظارت حجۃ الاسلام الشیخ نذر عباس صاحب نے نذرانہ عقیدت پیش کیا سماحۃ الشیخ نے فرمایا کہ آپ سب کے لیے پہلے ہی میری دل میں محبت تھی اس میں مزید اضافہ ہوا ہے سماحۃ مرجع کی دعاؤں کے ساتھ نشست کا اختتام ہوا


