• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

اسرائیلی میڈیا کا اعتراف، اسرائیل تباہی کے دہانے پر

صیہونی ماہرین کا خیال ہے کہ صیہونی حکومت میں داخلی مظاہروں کے جو 12ویں ہفتے سے جاری ہیں، نہ صرف اندرونی نتائج برآمد ہوں ہیں، بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

صیہونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں جاری مظاہروں کی وجہ سے ایران سمیت اسرائیل کے دشمن اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ اسرائیل نے اپنے ہی خاتمے کی طرف قدم بڑھا دیا ہے۔

یدیعوت آحارنوت اخبار کے عسکری ماہر ران بن یاشائی نے اس حوالے سے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ اسرائیل کی موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال اس کے سیکیورٹی اداروں کے جائزے پر مبنی ہے کہ اسرائیل کو اسی وقت مایوس کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ماہ مبارک رمضان کے آغاز میں ہی اسرائیل کا برا حال ہو چکا ہے اسرائیل میں اس سال کی صورتحال، پچھلے دو سالوں سے بہت مختلف ہے اور آج اسے اپنی صلاحیتوں کو دو بالکل مختلف اور متضاد محوروں میں استعمال کرنا ہے۔

اس اسرائیلی تجزیہ نگار کے مطابق داخلی خفیہ ایجنسی شاباک نے مغربی کنارے میں فوج کے ذریعے اپنی تمام تر صلاحیتیں لگا دی ہیں اور اسرائیل کے لیے تمام دستیاب فوجی اور اقتصادی آلات کے ساتھ اس علاقے میں امن بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہےلیکن یہ علاقہ ابھی تک جل رہا ہے۔