• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

اسلامی تحریک ایک نظریئے کا نام ہے اورتحریک نے نظریئے کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،علامہ ڈاکٹر شبیر حسین میثمی

جعفریہ پریس- اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما اورچئیرمین منشور کمیٹی و ممبر مرکزی سیاسی سیل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی زیر صدارت اسلامی تحریک پاکستان گلگت حلقہ 1 اور حلقہ نمبر2  کے سینئرز ، کارکنان کا ایک اہم اجلاس صوبائی آفس گلگت میں منعقد ہوا جس میں حلقہ 1 اور 2 کی صورتحال پر غورو خوص کیا گیا اور کمپین کو مزید تیز کرنے کے حوالے سے اقدامات کرنے پرزور دیا گیا ۔ اس موقع پر اراکین نے اپنی اپنی تجاویز سے ممبر مرکزی سیاسی سیل اسلامی تحریک پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی کو آگاہ کیا ۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسین میثمی نے اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے مرکزی دفتر میں خطاب کرتے ہوئے امیدواروں اور پارٹی ورکرز سے کہا ہے کہ الیکشن کی بھرپور تیاری جاری رکھیں، اسلامی تحریک پاکستان صوبہ سندھ  کے صدرعلامہ ناظر عباس تقوی دیگر علماء سمیت گلگت پہنچ چکے ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد اسلامی تحریک کے سربراہ نمائندہ ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی تحریک ایک نظریئے کا نام ہے اور تحریک نے نظریئے کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ ممبر مرکزی سیاسی اسلامی تحریک پاکستان  نے کہا کہ آج چھ بڑی پارٹیاں اسلامی تحریک پاکستان کی طلب گار ہیں۔ الیکشن میں حرف آخرنہیں قومی مفاد میں کسی کے ساتھ بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا انتخابی اتحاد ہوسکتا ہے-
جعفریہ پریس کے نمائندے کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان گلگت حلقہ3  کی کمپن کے دوران علما کرام ہراموش پہنچ گئے۔ اس موقع پر پالیمارنی بورڈ کے سربراہ علامہ شبیر حسن میثمی، اسلامی تحریک پاکستان سندہ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ جعفر سبحانی، علامہ اسد اقبال زیدی ،علامہ فیاض وعلامہ شیخ سجاد حسین قاسمی نے عمائدین حراموش سے ملاقات کی اور اسلامی تحریک پاکستان گلگت حلقہ 3 سے انتخابی مہم کا با قاعدہ آغاز کیا-