اسکردو : اسلامی تحریک بلتستان ڈویژن کا اجلاس زیر صدارت صدر اسلامی تحریک بلتستان ڈویژن حجتہ الاسلام جناب شیخ محمد رضا بہشتی صاحب صوبائی آفس میں منعقد ہوا ضلع روندو ضلع شگر ضلع کھرمنگ کے تنظیمی ذمہ داران کے علاوہ سکردو حلقہ نمبر 2 سے اسلامی تحریک کے ٹکٹ کے لئیے امیدواران جناب شیخ نثار حسین سرباز صاحب روندو سے اسلامی تحریک کے ٹکٹ امیدوار جناب وزیر اعجاز صاحب کوآرڈینیٹر ٹو سی ایم گلگت بلتستان جناب سید حسن سبزواری صاحب ڈویژنل جنرل سیکریٹری جناب حاجی موسی سدپارہ صاحب صوبائی سکریٹری جنرل اسلامی تحریک گلگت بلتستان جناب حاجی یوسف آخوندزادہ صاحب صوبائی ایڈشنل سکریٹری جنرل جناب سید فضل شاہ صاحب صوبائی سکریٹری اطلاعات جنات ولایت علی بلتی اور صوبائی سکریٹری مالیات جناب حاجی محمد الیاس صاحب نے شرکت کی اجلاس میں انتخابات 2026 کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور فیصلہ جات کئے گئے
آئندہ آمدہ انتخابات میں اسلامی تحریک بلتستان کے ہر حلقے سے اپنا مظبوط امیدوار لائے گی
الیکشن میں بہتر انداز میں کنونسینگ اور بہتررزلٹ کی حصول کے لئیے حلقہ کے سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائینگی
ڈویژن نے صوبائی صدر اسلامی تحریک گلگت بلتستان جناب آغا شیخ مرزا علی صاحب کو جلد بلتستان کے تمام حلقوں کی تفصیلی دورہ کرنے کی دعوت بھی دی