• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

اسلامی تحریک ضلع کھرمنگ کے زیر اہتمام علامہ طالب جوہری سمیت مرحومین کی مجلس ترحیم

اسلامی تحریک ضلع کھرمنگ کے زیر اہتمام علامہ طالب جوہری سمیت مرحومین کی مجلس ترحیم

سکردو بلتستان
(جعفریہ پریس پاکستان گلگت بلتستان)

اسلامی تحریک پاکستان ضلع کھرمنگ کے زیر اہتمام فاتحہ خوانی و مجلس ترحیم و تجلیل وتکریم برائے سرمایہ ملت, خطیب شام غریباں مرحوم علامہ طالب جوہری, مرحوم شیخ ھادی سابق صدر اسلامی تحریک کھرمنگ, شیخ غلام محمد عسکری مرحوم مہدی آبادی, شیخ سلطان مرحوم امام جمعہ والجماعت طولتی وسید عباس الموسوی مرحوم مدرس جامعہ الکوثر اسلام آباد , منعقد ہوا. اس میں ضلع بھر سے جید علمائے کرام, سادات عظام و میرواعظین و زاکرین اور تحریک اسلامی کارکنان نے شرکت کی. مجلس سے خطاب کرتے ہوئے سید اکبرشاہ رضوی صدر اسلامی تحریک ضلع کہرمنگ نے کہا. کہ…..
ان علماء کی یاد منانے کا اصل طریقہ یہی ہے کہ ان علماء فکر, اہداف اور دینی خدمات وتبلیغی نقوش کو زندہ رکھیں.
دنیا اور آخرت کی نجات علماء کی صحبت اور نصیحت پر عمل پیرا ہونے میں ہیں.
انہوں نے آصف جلالی کہ بھرپور مذمت کی کہ انہوں بنت رحمہ للعالمین حضرت فاطمہ صدیقہ کبری کی شان میں گستاخی کی ہے اس سے تمام عاشقان رسول وآل رسول دل آزاری ہوئی ہے. لہذا ریاست زمہ داری بنتی ہے کہ اس گستاخ اہلبیت کو عبرتناک سزا دی جائے.
مجلس کے آخر میں سید علی الموسوی امام جمعہ والجماعت گوہری نے اسلامی تحریک کھرمنگ اور قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کا شکریہ ادا کیا اور انکی صحت سلامتی کے لئے دعا کیا.