تازه خبریں

اسلامی تحریک و شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کی صوبائی جعفریہ کونسل کا غیررسمی اجلاس

 جعفریہ پریس – جامعہ الصادق اسلام آباد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس کے اختتام پر اسلامی تحریک و شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کی صوبائی جعفریہ کونسل کا ایک غیر رسمی اجلاس صوبائی صدر ایس یو سی گلگت بلتستان علامہ آغا عباس رضوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں  ایس یو سی گلگت ڈویژن کے صدر علامہ شیخ مرزا علی، ایس یو سی بلتستان ڈویژن کے صدر علامہ فدا حسن عبادی، جعفریہ یوتھ اور جے ایس او کے نمائندگان اور کارکنان نے شرکت کی۔ جبکہ  ایس یو سی کراچی ڈویژن کے صدر علامہ جعفر سبحانی اور اسلامی تحریک پاکستان کی مرکزی سیاسی کونسل کے رکن علامہ شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی- جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی و تنظیمی صورتحال پر گفتگو کی گئی اورآمدہ ہونے والے انتخابات کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔