تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام “القدس سمینار

پشاور (جعفریہ پریس ) اسلامی تحریک پاکستان خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام “القدس سمینار” کا انعقاد کیا گیا جس کے انتظامات صوبائی جنرل سیکرٹری آخونزادہ مظفر علی نے سنبھالے۔ سمینار کے مہمانان خصوصی میں علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی ، تحریک منحاج القرآن ڈاکٹر شبیر گیلانی ، ایرانی کونسلر جنرل آغا محمد باقر بیگی ، خطیب مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی علامہ احسان اللہ محسنی صاحب ،جمیعت اہل حدیث امیر مقصود احمد سلفی ،خطیب شیعہ جامع مسجد علامہ ارشاد حسین خلیلی،عالمی متحدہ علماء کونسل کے جنرل سیکرٹری ، علامہ سید محمود الحسن ، حزب اللہ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات سید ریاض الحسن ، محتمم مدرسہ عائشہ صدیقہ للبنات مفتی عبد الجلیل منصوری ، متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور کے نائب صدر عقل وزیر چشتی ، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے نمائندے انجینئر حمید گل ، ممتاز قانون دان انسانی حقوق کے علمبردار بیرسٹر ہاشم رضا ، شیخ الحدیث علامہ سید سردار احمد حقانی ، امیر تحریک منہاج القران اویس احمد نورانی ، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کے ڈاکٹر صدیق احمد چشتی ، متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور کے نائب صدر آخونزادہ اقتدار علی اور شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کے آرگنائزر آخونزادہ مظہر علی ممتاز شامل تھےتھے۔ اس موقع پر مقررین نے اسرائیل اور امریکہ کے بیت المقدس پر ناجائز قبضے کے خلاف تقاریر کیں اور اتحاد بین المسلمین کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ سمینار کے بعد افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ سمینار میں کوہاٹ ، نوشہرہ ، ہری پور اور چارسدہ سے بھی تنظیمی احباب نے بھر پور شرکت کی۔

مزید تصاویر دیکھیں