اسلامی تحریک پاکستان کا اعلی سطحی وفد گلگت بلتستان کے دورے پر اسکردو پہنچے گا
جعفریہ پریس پاکستان : اسلامی تحریک پاکستان کا اعلی سطحی وفد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی قیادت میں گلگت بلتستان کے دورے پر اسکردو پہنچے گا دورے میں تنظیمی صورتحال کا جائزہ علاقائی سیاسی صورتحال کے سلسلے میں فیصلہ جات کئے جائیں گے اعلی سطحی وفد میں مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر،مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی ، علامہ سبطین سبزواری،مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ اور مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید راشد نقوی شریک ہونگے