اسلامی تحریک پاکستان کے رہنماؤں کا مجلس عمل کے منعقد ہونے والے پشاور جلسہ گاہ کا دورہ
پشاور (جعفریہ پریس ) متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور کے اہتمام 24 جون 2018 کو ہونے والے عظیم الشان جلسے کی تیاریاں عروج پر۔ انتظامات کی نگرانی کے لئے انتظامی کمیٹی کے اراکین حاجی اسلم اور آخونزادہ اقتدار علی نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر متحدہ مجلس عمل خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری آخونزادہ مظفر علی اور میڈیا ونگ سے جعفریہ پریس کے نمائندے بھی موجود۔اس موقع پر متحدہ مجلس عمل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی کو بھی بریفینگ دے دی گئی۔