• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کی کی وزیر اعلی گلگت بلستان سے ملاقات

اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کی کی وزیر اعلی گلگت بلستان سے ملاقات

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں گلگت بلتستان کے وزیراعلی خالد خورشید سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزراء بھی موجود تھے۔ وفد میں وزیراعلی کے مشیر محمد علی قائد، ممبر اسمبلی ایوب وزیری، شیعہ علماء کونسل پاکستان رابطہ کمیٹی کے سربراہ علامہ شیخ مرزا علی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، صوبائی رہنماء حاجی دیدار علی، رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی یوسف آخونزادہ، علامہ سید حسن فلسفی، علامہ احمد ترابی، حاجی محمد الیاس، شبیر حافظی اور دیگر رہنماء شامل تھے۔ میٹنگ میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں انجام دینے پر وزیر اعلیٰ کے اقدامات کو سراہا جبکہ بعض عوامی مسائل سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا اور مسائل کے حل کی امید ظاہر کی۔ جبکہ وزیر اعلیٰ نے گندم کی سبسڈی کے حوالے سے عوام کی مشکلات کو حل کرنے کی یقین دلایا۔ انہوں نے تعلیم اور ٹریڈ کے شعبے میں اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں اسکردو ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹس جلد چلانے کا بھی عندیہ ظاہر کی۔ جبکہ شہداء کی معاوضے بھی جلد اداء ہو جانے کا یقین دلایا۔ وفد نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے اقدامات کو سراہا اور باہمی تعاون کے ذریعے عوامی مسائل کو حل کرنے پر اتفاق کیا۔