اسلامی تحریک پاکستان گلگت کی میزبانی میں “اتحاد امت و یکجہتی فلسطین کانفرنس
اسلامی تحریک پاکستان گلگت کی میزبانی میں “اتحاد امت و یکجہتی فلسطین کانفرنس
جعفریہ پریس پاکستان: ،ملی یکجہتی کونسل پاکستان گلگت کی میزبانی میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان گلگت بلتستان کے زہر اہتمام اسلامی تحریک پاکستان گلگت میں میزبانی میں “اتحاد امت و یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد گلگت کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں شیعہ سنی اسماعیلی مسالک کے مقامی رہنماؤں نے شرکت کی مقررین نے خطابات میں اتحاد امت مسلمہ پر زور دیا اور اس سلسلے میں مزید بہتری لانے کا عزم کیا مقررین نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی
کانفرنس کی میزبانی کرنے والی اسلاممی تحریک پاکستان کے اتحاد امت مسلمہ کی کاوشوں کو سراہا گیا اور قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام سنایا گیا۔اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان میں ہمیشہ اتحاد امت مسلمہ کے لئے موثر کردار ادا کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی اس سلسلے میں کلیدی کردادر ادا کرتی رہیگی کانفرنس میں جمیعت علماء اسلام ،جماعت اسلامی مجلس وحدت مسلمین سمیت اسماعیلی مسلک کے رہنما بھی شریک تھے
شرکاء میں مولانا نیر حسین،مولانا شرافت ولایتی،مشتاق ایڈوکیٹ،ڈاکٹر عبد العزیز، شاید کریم،غلام رضا،عنایت اللہ میر،تنویر حیدری،شیخ علی اصغر ، سمیت دیگر اہم شخصیات شامل ہیں