• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

اسلامی تحریک کے سربراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں نہایت اہم دورہ پرگلگت پہنچ گئے

  جعفریہ پریس- اسلامی تحریک کے سربراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں نہایت اہم دورہ پرگلگت پہنچ گئے،گلگت پہنچنے پرعلما کرام ، شہید ضیاء الدین رضوی کے فرزند ، اسلامی تحریک کے نامزد امیدواران، تنظئیمی سینئرز اور کارکنان نے بڑی تعداد میں اپنے محبوب قائد کا شاندار استقبال کیا-  جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق آج ہفتہ کی صبح قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی گلگت پہنچ گئے،گلگت پہنچنے پرعلما کرام ، اسلامی تحریک کے نامزد امیدواران، تنظئیمی سینئرز اورعلاقائی عمائدین اور معززین نے اپنے محبوب قائد کو گلگت آمد پرخوش آمدید کہا – اس موقع پرکارکنان نے بڑی تعداد میں اپنے محبوب قائد کا شاندار استقبال کیا اورایئرپورٹ سے ریلی کی شکل مزار اقدس شہید علامہ سید ضیاالدین رضوی پر حاضری دی۔ شہید ضیاء الدین رضوی کے فرزند بھی قائد ملت جعفریہ کے ہمراہ موجود تھے-اپنے دورہ کے دوران قائد ملت جعفریہ ضلع گلگت، ضلع ہنزہ نگر کے انتخابی حلقوں کا تفصیلی دورہ کرنے کے بعد اگلے مرحلے میں بلتستان کا دورہ کریں گے, جہاں پر وہ ضلع اسکردو، کھرمنگ، روندو اور مضافات میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے علاوہ اہم عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ  علامہ سید ساجد علی نقوی کا دورہ گلگت بلتستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور انکے دورے سے گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آسکتی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اسلامی تحریک کے سربراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ  علامہ سید ساجد علی نقوی آج ہفتہ کے روز 2  بجے پونیال روڈ چوک پرعظیم الشان جلسہ عام سے خطاب فرمائیں گے ۔