• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

اسلامی ملک میں اذان پرپابندی حیران کن ہے ہم اس ظالما نہ غیرآئینی پابندی کو یکسرمسترد کرتے ہیں

جعفریہ پریس – گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی انتظامیہ نے ایک مسجد و امام بارگاہ میں علی ولی اللہ کی گواہی پر مبنی اذان پرغیر آئینی طور پر پابندی عائد کردی جس سے مومنین کرام  میں تشویش و اشتعال پیدا ہوا جس  شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدرعلامہ اعجاز مہدی اپنی پوری کابینہ کے ہمراہ گوجرہ پہنچ گئے اور مومنین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ملک میں اذان پر پابندی حیران کن ہے ہم نے ہمیشہ قانون کے نفاذ اور آئین کی بالا دستی کی بات کی ہے لیکن یہ پابندی آئین اور قانون کے خلاف ہے آئین ہیں مذہبی آزادی اورعبادت کی اجازت دیتا ہے ہم اس ظالمانہ غیرآئینی پابندی کو یکسر مسترد کرتے ہیں – اس موقع پرعلامہ اعجاز مہدی نے خود کھڑے ہوکراذان دی اور نماز پڑھائی-
جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق اس جرات مندانہ اقدام پرمومنین میں خوشی کی لہردوڑ گئی اور پوری فضا لبیک یا حسین کے نعروں سے گونج اٹھی جبکہ ہر طرف قائد ساجد کے فرمان پہ جان بھی قربان ہے کہ فلک شگاف نعرے سنائی دے ر ہے تھے-