اسلام آباد میں تکفیریوں اور لشکریوں کا اجتماع | شیعہ علماء کونسل پاکستان
ہاکی گراﺅنڈ آبپارہ اسلا م آبادمیں تکفیریوں اور لشکریوں کا اجتماع 7 اکتوبر2021ء کو ہواجس میں تکفیریوں کے سرغنوں سمیت بڑی تعداد میں شرپسندوں کو ملک کے مختلف علاقوں سے لاکر پورا دن بٹھایاگیا جس میں ملک کے سب سے معتبر مکتب کی نہ صرف توہین و تکفیر کی گئی بلکہ سرعام مغلظات اور دھمکیاں بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قلب سے دی جاتی رہیں اور مسلکی قانون سازی اور دیگر اقدامات/اعلانات کے ساتھ ایک مکتب کو دیوار سے لگانے کے سر عام دعوے ہوئے۔
کیا یہ دستور پاکستان کی صریحاً خلاف ورزی اور پیغام پاکستان سے روح گردانی نہیں ؟؟؟
٭ ایک مرتبہ پھر تکفیری اجتماعات کا سلسلہ سیریز کی شکل میں شروع کرادیاگیا؟؟؟
٭ تکفیریوں اور لشکریوں کے تمام سرغنوں نے تو شرکت کرنا ہی تھی لیکن اس میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے ایم پی ایز،سابق ایم این اے جمشید دستی اورجنرل حمید گل کے صاحبزادے عبدا للہ گل کیا کرنے گئے تھے ؟؟؟
٭ سابقہ نفرت انگیز ریلیوں کے بعد اب ایک اور انداز سے یہ سیریز شروع کردی گئی ہے اب اس کے مضر اثرات اورنتائج معاشرے پر کیا پڑیں گے ؟ اس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔
منجانب:مرکزی دفترشیعہ علماءکونسل پاکستان
مورخہ : 9 اکتوبر 2021ئ