جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی کال پر منعقدہ علمائے اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نظریاتی کونسل پاکستان کے ممبرعلامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں، قراردادمقاصد کے موقع پر سب علما نے مل کر کام کیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل قوانین کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھالنے کے لئے سفارشات مرتب کرتی ہے۔ اختلافی نقطہ نظر اس فورم پر بغیر کسی جھگڑے کے بیان کیا جاتا ہے۔ یہ سلسلہ ہمارے مدارس میں بھی ہونا چاہیے، اسٹیجوں پر ایک دوسرے کے خلاف تقاریر کرنے کی آئین بھی اجازت نہیں دیتا۔