تازه خبریں

اسکردو : حمایت فلسطین ریلی… اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن کے رہنماوں کی شرکت اور خطاب.

اسکردو :
حمایت فلسطین ریلی… اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن کے رہنماوں کی شرکت اور خطاب.
سکردو. امریکہ شیطان بزرگ کی جانب سے یروشلم یعنی مسلمانون کے قبلہ اول بیت المقدس کے شہر یعنی یروشلم کو اسرایل کے دارلحکومت قرار دیے جانے کے خلاف انجمن امامیہ بلتستان کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد سکردو سے ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا. ریلی میں ہزاروں مومنین نے شرکت کی اور شیطان بزرگ یعنی امریکہ و اسرایل کے خلاف فلکی شگاف نعرون سے اپنے نفرت اور غصے کا اظہار کیا.ریلی نےیادگار شہدا سکردو پہنچ کر ایک احتجاجی جلسے کی صورت اختیار کر لی .

جلسے سے علامہ شیخ فدا حسن عبادی صدر اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن, علامہ شیخ رضا بہشتی صدر اسلامی تحریک پاکستان صدرضلع سکردو علامہ سید محمد باقر الحسینی نائب صدر انجمن امامیہ بلتستان و دیگر نے خطاب کیا