جعفریہ پریس۔ مسجد امام خمینی تہران کے امام جماعت کی خصوصی دعوت پر شعبہ خدمت زائرین، دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کی جانب سے ایک کاروان نے مسجد امام خمینی تہران کے زیر اہتمام جشن میلاد مولی الموحدین حضرت امیرالمومنین میں شرکت کی ۔اس موقع پر شعبہ خدمت زائرین نے اپنے پاکستانی ثقافتی انداز میں محفل جشن کا انعقاد کیا، پروگرام میں نظامت کے فرائض مسئول شعبہ برادر سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے انجام دئے ، پروگرام کا آغاز تلاوت کلام سے ہوا، جس کا شرف برادر قاری حسنین نے حاصل کیا اور تلاوت کلام الٰہی کے بعد بہترین انداز میں منقبت خوانی کی ، بعد از آں دفتر قائد ملت کی ترجمانی کرتے ہوئے مولانا مختار حسین رحیمی نے فارسی زبان میں ایرانی حاضرین کے سامنے دفتر قائدملت جعفریہ قم کے قومی وملی اقدامات پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت جشن ولایت میں تشریف فرما ہیں ،جشن ولایت کا اہم پیغام اطاعت ہے اور اس وقت حضرت امام زمان (عج) کی نیابت میں ولایت کے پرچمدار قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای ہیں ، ہمیں ان کی اطاعت میں زندگی گذارنی چاہئے۔ مولانا مختار حسین رحیمی نے مزید کہا کہ قائد انقلاب اسلامی نے امت مسلمہ اور مومنین کی رہنمائی کے لئے دنیا بھر میں اپنے نمائندگان منصوب کر رکھے ہیں جن میں پاکستان میں آپ کے نمائندے حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی ہیں ،علامہ صاحب پاکستان میں امت مسلمہ کی قیادت و رہنمائی کے ساتھ ساتھ سیاسی ،اجتماعی معاملات میں مصروف عمل ہیں اور ملکی فیصلہ جات میں کلیدی کردار کی حیثیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ نے پاکستان سے باہر دیگر ممالک میں موجود پاکستانی مومنین کے لئے اپنے دفاتر قائم کر رکھے ہیں ،جن میں قم المقدسہ میں موجود دفتر اپنی خاص حیثیت و اہمیت کا حامل ہے ،اس دفتر کی جانب سے قم المقدسہ میں موجود طلاب کرام کے معاملات کو دیکھنے کے علاوہ زیارات ذوی القرباء پر آنے والے پاکستانی مومنین کی خدمت کے لئے بھی ایک خاص شعبہ موجود ہے جس کے روح رواں برادر سید ناصر عباس نقوی انقلابی ہیں جو ہمارے آج کے اس پروگرام کے بھی محرک ہیں اور اسی شعبہ خدمت زائرین کے زیر اہتمام آپ کے سامنے جشن میلاد کے انعقاد کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
ان کے بعد برادر منتظر مہدی اورعلی عباس نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا اور آخر میں قم المقدسہ کے مشہور و معروف منقبت خواں برادر ابوذر جعفری نے اپنے مخصوص انداز میں جشن مولود کعبہ میں موجود موالیان حیدرکرار کے قلوب کو جلا بخشی۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات