• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

اس وقت پاک فوج آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہے اور عوام ملک میں امن وامان و استحکام اور کامیابی کے لئے دعا گو ہے

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ حکومت شمالی وزیرستان کے متاثرین کی ہر ممکن امداد کرئے۔رجسٹریشن کے عمل میں تیزی کے ساتھ ساتھ بہتری بھی لانے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اس وقت پاک فوج آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہے اور عوام ملک میں امن وامان و استحکام اور کامیابی کے لئے دعا گو ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے باعث لاکھوں کی تعداد میں عوام کا علاقہ سے ہجرت کرنا ایک اہم مسئلہ ہے ایک جانب سخت موسم اور دوسری جانب خواتین ،بزرگ اور معصوم بچے بھی آئی ڈی پیز میں شامل ہیں اس لئے حکومت کی اولین ترجیح ان افراد کو تحفظ فراہم کرنے کا ساتھ ساتھ ان کی بنیادی ضروریات کا خیال بھی رکھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کی بحالی ایک بڑاچیلنج ہے اس لئے حکومت کو چاہیے کہ رجسٹریشن کے عمل میں تیزی لائے اور رجسٹریشن کے عملے کو بڑھایا جائے تاکہ جلد ازجلد رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ ان آئی ڈی پیز کو امدادمیسر ہوسکے۔علاوہ ازیں حکومت کو چاہیے کہ آپریشن کے مکمل ہونے کے بعد ان متاثرین کو اپنے آبائی علاقوں میں آباد کرنے کے لئے بھی پلان مرتب کرئے ۔