• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

پنجاب حکومت اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے عزادای کے اجتماعات کی غیر معمولی سکیورٹی فوری طور پر فراہم کرے ، اظہار بخاری

جعفریہ پریس- جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلٰی اظہار بخاری نے اپنے ایک بیان میں پنجاب حکومت کی جانب سے حساس حالات اور دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے باوجود محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات میں غیر سنجیدہ رویئے کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پنجاب بھر کے مختلف علاقوں سے ہمارے کارکنان کے توسط سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ انتظامیہ کی جانب سے مجالس اور جلوس ہائے عزاء کی سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے جا رہے اور ابتک رضاکارانہ طور پر عزادای کے اجتماعات کی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے جا رہے ہیں جو قابل افسوس ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے عزادای کے اجتماعات کی غیر معمولی سکیورٹی فوری طور پر فراہم کرے۔