• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

افسوس ہے ان لوگوں پرجو بغیرتحقیق کے ایسی جھوٹی خبریں چلا کر قوم میں انتشار کا سبب بنتے ہیں ،علامہ عارف حسین واحدی

جعفریہ پریس – لاہور کے ایک اخبار میں علامہ عارف حسین واحدی سے منسوب ایک غلط بیان لگایا گیا ہے جس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے علامہ صاحب نے کہا ہے کہ اصل بات یہ ہے کہ پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ موجودہ بحران میں آپ نے کہا ہے کہ ہم ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں حالانکہ آپ کے کچھ لوگ دھرنے میں موجود ہیں تو جواب میں علامہ صاحب نے فرمایا کہ شیعہ ایک قوم کے طور پر کسی دھرنے میں شریک نہیں ہے،اگر کوئی گروہ شریک ہے تو وہ ان کا اپنا موقف ہے شیعہ قوم علامہ ساجد نقوی کی قیادت میں اس ملک میں ایک بھرپورقوت ہے اور مثبت کردار ادا کر رہی ہے اور فریقین کے درمیان مذاکرات کے ذریعے بحران کا حل چاھتی ہے فریقین سے کسی کی حمایت یا مخالفت میں نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ علامہ صاحب نے کسی شخص کا نام لیا ہے نہ سوال کرنے والے صحافی نے۔۔۔۔ افسوس ہے ان لوگوں پر جو بغیر تحقیق کے ایسی جھوٹی خبریں چلا کر قوم میں انتشار کا سبب بنتے ہیں ،ہمارے خیال میں اس واضح تردید کے بعد اب مزید بحث مباحثہ نہیں ہونا چاہئے۔۔۔۔۔

ترجمان سیکریٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان