• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

افغان شہری مدت سے بد امنی کا شکار ہیں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی

افغان شہری مدت سے بد امنی کا شکار ہیں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ، ،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
صیاد ضلع میں مرزا والنگ کے علاقے میں 50 سے زائد شہریوں کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں،قائدملت جعفریہ
افغانستان اور پاکستان میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ تک خطہ میں حقیقی معنوں میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا

راولپنڈی /اسلام آباد 9اگست 2017ء (دفتر قائد )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے افغان شہری مدت سے بد امنی کا شکار ہیں متعدد خود کش حملے اور دھماکے ہوئے کتنے لوگ نشانہ بنے ہم نے ہمیشہ ان واقعات کی مذمت کی ہے اور شمالی افغانستان سرِ پل صوبے کے صیاد ضلع میں مرزا والنگ کے علاقے میں انسان سوزکا حالیہ واقع رونما ہوا جس میں بے لگام جنگجوؤں کی جانب سے سول آبادی پر وحشیانہ لشکر کشی اور حملے کے نتیجہ میں 50 سے زیادہ عام شہریوں کا قتل جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں افسوس ناک ہے ۔علامہ ساجد نقوی کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں کی جانب سے وحشیانہ طرز عمل اور نہتے شہریوں کا وحشیانہ اور غیر انسانی طریقہ قتل سمیت معصوم نہتے شہریوں کے گھروں کو آگ لگانا اسلامی اصولوں کے منافی اور بزدلی کی علامت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پڑوسی ملک میں بد امنی کا جو سلسلہ شروع ہو اہے کی روک تھام کیلئے افغان حکومت ٹھوس اقدامات کریں اور خطہ کے ممالک بھر پور تعاون کریں اور شہریوں کی زندگیوں کو بچانے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات کرتے ہوئے علاقہ میں امن وامان کو یقینی بنائیں،آخر میں علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ تک خطہ میں حقیقی معنوں میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔