• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

اقتصادی راہداری ، گلگت بلتستان کے معاشی مفادات کو مدّنظر رکھا جائے ،علامہ عارف واحدی

حکومتی سطح پرگلگت بلتستان کی تقسیم کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی اسلامی تحریک کے وفد کو یقین دہانی
اعلی سطحی وفد میں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی ،علامہ سید محمد عباس رضوی صوبائی صدر جی بی اور محمد علی شیخ ممبرگلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی بھی شامل تھے

اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد نے گذشتہ روز وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
حافظ حفیظ الرحمن سے گلگت بلتستان ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔وفد میں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی ممبر مرکزی سیاسی سیل اسلامی تحریک پاکستان ،علامہ سید محمد عباس رضوی صوبائی صدر اسلامی تحریک پاکستان جی بی اور محمد علی شیخ صوبائی جنرل سیکرٹری اسلامی تحریک پاکستان ( ممبرگلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی)شامل تھے ۔اس موقع پرملاقات میں گلگت بلتستان کے آئینی حقوق ،اقتصادی راہداری ،علاقہ کی امن اوامان،ترقی اور تقسیم گلگت بلتستان،گلگت سکرود روڈ کی تعمیر میں تاخیر سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے اُمور پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔اوروفد کے سربراہ علامہ عارف حسین واحدی مرکزی سیکرٹری جنرل نے گلگت بلتستان کے تقسیم کی افواہ پر عوامی تشویش ، گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور عوامی حالت زار بہتر بنانے کی تجاویز سے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کو تفصیلاً آگاہ کیا جس پر وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان کے تقسیم ایک افواہ کے سواء کچھ نہیں جسکی میں سختی سے تردید کرتا ہوں اورحکومتی سطح پر گلگت بلتستان کی تقیسم کا کو کائی منصوبہ زیر غور نہیں بعض لوگ بے جا افواہیں پھیلا رہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حصول کیلئے مل کر جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا اور اقتصادی راہداری کے حوالے سے گلگت
بلتستان کے معاشی مفادات کو مدّنظر رکھے جانے اور خطہ کے استحکام اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے باہمی تعاون سمیت گلگت سکردو روڈ پر جلد کام شروع کئے جانے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔