جعفریہ پریس – اقوام متحدہ نے کراچی ایئرپورٹ اورزائرین پرحملوں کی شدیدمذمت کی ہے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی اورانتہاپسندی روکنےکیلئےمزیداقدامات کرے، پاکستان میں تشددکےبڑھتےواقعات پرتشویش ہے، حکومت ملک میں رہنےوالےتمام افرادکےمذہبی حقوق کاتحفظ کرے، دہشت گردی میں ملوث افرادکوسزائیں دی جائیں۔