جعفریہ پریس – پشاور انقلاب اسلامی جمہوریہ ایران کی پینتیسویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پرخانہ فرہنگ ایران پشاور میں منعقدہ تقریب میں دعائیہ کلمات میں خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ امام خمینی کی محنت ،کوششوں اور اللہ تعالی پر توکل کامل کی وجہ سے ایران میں آنے والااسلامی انقلاب آج تک اپنی آب و تاب سے صنعتی،معاشی،سیاسی،دفاعی،آئی ٹی ٹیکنالوجی وغیرہ میں ترقی کرتا ہوا قائم ودائم ہے ،ہمارے لئے یہ خوشی کی بات ہےکہ آج ہم انقلاب اسلامی جمہوریہ ایران کی پینتیسویں سالگرہ منارہے ہیں ۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کی وجہ سے دنیا عالم کے بہت سے اسلامی ممالک مصر، شام،لبنان،بحرین،عراق افغانستان،وغیرہ میں اسلامی بیداری کی تحریکیں شروع ہوئیں اورمسلمانوں کو شعور حاصل ہوا کہ اگر انسان صرف اللہ تعالی پر یقین کامل کرلے تو دنیا کی سپر پاور سے بھی نجات حاصل کر لیتا ہےاور یہ امام خمینی نے کر کے دیکھایاہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران کو ہمارے حقیقی وارث امام مہدی آخرالزمانؑ کے انقلاب برپا ہونے تک قائم ودائم رکھے۔ اور رہبر معظم سید علی خامنہ ای کا سایہ شفقت ہمیشہ ہمارے سروں پر برقرار رکھے۔ آخر میں انہوں نے ملت ایران اور ملت پاکستان کو انقلاب اسلامی ایران کی پینتیسویں سالگرہ کی مبارک بعد پیش کی۔
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد