تازه خبریں

الیکشن 2018 جھنگ تکفیری جماعت کے سربراہ قومی اسمبلی کی نشست پر نا اہل قرار دے دئے گئے

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کی فہم و فراست ، جرآت و استقلال اور جہد مسلسل سے بھر پور شاندار حکمت عملی کے نتیجے میں تکفیری جنونی دہشت گرد گروپ کے سرغنے احمد لدھیانوی اور معاویہ اعظم طارق جھنگ سے قومی اسمبلی کے انتخابات کےلئے نااہل ھو کر باہر ھو گئے ( الحمد للہ رب العالمین )
جھنگ ( 19 جون 2018 ) کزشتہ کل سید حسن شاہ ترمزی کی جانب سے این اے 115 جھنگ 2 اور پی پی 126 جھنگ 3 پر تکفیری جنونی دہشت گرد گروہ کے امیدوار معاویہ اعظم طارق اور آج انہی نشتوں پر سید فدا حسین شاہ گیلانی کی جانب سے تکفیری گروہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی پر قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایات اور راہنمائی میں قائد محترم کے لیگل ایڈوائزر سید سکندر عباس پریشان گیلانی ایڈووکیٹ اور تحریک ضلع جھنگ کے شہید صدر مرزا مختیار حسین ایڈووکیٹ کے فرزند مرزا سلمان حیدری ایڈووکیٹ نےشبانہ روز کی محنت کے بعد مذکور بالا امیدواران کے خلاف اعتراضات جمع کرائے جن پر آج سکندر عباس پریشان گیلانی ایڈووکیٹ نے دلائل شواہد اور آئینی و قانونی نکات سے بھرپور دھواں دھار بحث کی جس پر قومی اسمبلی سے یقینی نااہل ھونے کے بے پناہ خوف سے معاویہ اعظم طارق نے انتہائی خوف مایوسی میں سوالات کے جوابات نہ دے پانے اور ریٹرننگ آفیسر کے واضع کر دینے پر نااہل ھونے سے بچنے کےلئے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جبکہ ریٹرننگ آفیسر این اے 115 جھنگ 2 ایڈیشنل سیشن جج نعیم شیخ نے احمد لدھیانوی کو نااہل قرار دے دیا
صوبائی اسمبلی پی پی 126 جھنگ 3 کے ریٹرننگ آفیسر سول جج قمر عباس کارلو ( آف نورپورتھل ) سیم اعتراضات شواہد و دلائل اور بحث ھونے کے باوجود نا معلوم وجوہات اور طرزعمل اپناتے ھوئے خوف و ہراس کی کیفیت میں مذکور بالا امیدواران کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے جن کے خلاف قائد محترم کے حکم سے لاھور ہائیکورٹ لاھور کے الیکشن ٹربیونل میں اپیل کی تیاری شروع کردی گئی ھے جو 2 دن کے اندر دائر کردی جائے گی انشاءاللہ ان کی نااہلی کےلئےقابل ذکر اور کافی مواد موجود ھے