امام حسینؑ کایوم ولادت انسانیت کیلئے مسرت کا دن ہے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
امام ؑ نے انبیاءکرام کے مشن اصلاح کو اپنا مطمع نظر قرار دیا ،قائد ملت جعفریہ
راولپنڈی /اسلام آباد23فروری 2023 ء(جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستا ن علامہ سید ساجد علی نقوی نے نواسہ پیغمبر اکرم ‘ محسن انسانیت حضرت امام حسین ؑ کی ولادت باسعادت (3شعبان المعظم ) کے موقع پر کہا کہ حسین ابن علی ؑ کایوم ولادت انسانیت کیلئے مسرت کا دن ہے‘ عالم اسلام و عالم انسانیت کے رہبر اور بشریت کے ہادی و امام ؑ نے انبیاءکرام کے مشن اصلاح کو اپنا مطمع نظر قرار دیا ۔ امام عالی مقام کی ذات گرامی جملہ اوصاف حمیدہ کی حامل ہے۔ آپ کی سیرت کا ہر پہلو عالم انسانیت کی رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ آپ نص قرآنی کے مطابق فرزند رسول ہیںاور آپ کی حیات مبارکہ رسول معظم سے اکتساب کا فیض ہے اور زندگی سیرت رسول کا عین عکس ہے۔ رسول خدا نے امام حسین ؑ کو اپنااور خود کو امام حسین ؑ کا قرار دے کر عالم انسانیت پر واضح کردیا کہ ان دونوں ہستیوں کا باہمی تعلق گہرا اور راسخ ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ حضرت امام حسین ؑکے الہی‘ آفاقی اور مجاہدانہ کردار کو مشعل راہ بنائیں۔انہوںنے مزید کہاکہ نجی یونیورسٹی میں لیکچرار کی جانب سے غیر اخلاقی سوال پر مبنی پیپر خطرناک امر کی نشاندہی کر تا ہے اس پر تحقیق ہونی چاہیے کہ طلباءکے ذہنوں میں بے حیائی اور بد ترین حیوانیت کاخیال پیدا کرکے معاشرتی بیگاڑ پید ا کرنے کی کوشش اور ان کی ذاتی سوچ اور ذاتی اقدام ہے یا کوئی لابی اس عمل کے پیچھے کا رفرماں ہے اور اس کی روشنی میں اس کا تدارک کیاجانا چاہیے ۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت