تازه خبریں

امام حسینؑ کایوم ولادت انسانیت کیلئے مسرت کا دن ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

امام حسینؑ کایوم ولادت انسانیت کیلئے مسرت کا دن ہے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

امام حسین کایوم ولادت انسانیت کیلئے مسرت کا دن ہے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
راولپنڈی /اسلام آباد13فروری 2024 ء (    جعفریہ پریس پاکستان    )قائد ملت جعفریہ پاکستا ن علامہ سید ساجد علی نقوی نے نواسہ پیغمبر اکرم ۖ  ‘ محسن انسانیت حضرت امام حسین  کی ولادت باسعادت (3شعبان المعظم ) کے موقع پر کہا کہ حسین ابن علی  کایوم ولادت انسانیت کیلئے مسرت کا دن ہے۔آپ کی سیرت کا ہر پہلو عالم انسانیت کی رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ کیونکہ آپ نص قرآنی کے مطابق فرزند رسول ۖ ہیں اور آپ کی حیات مبارکہ رسول معظم ۖ سے اکتساب کا فیض ہے اور جو زندگی سیرت رسول ۖ کا عین عکس اور اور مجسمہ ہو  اس کا ہر فعل اور اقدام احکام الہی کے تابع ہوتا ہے۔حضرت امام حسین  کے ساتھ پیغمبر اکرم ۖ کی محبت اور وابستگی ایک مقصد ہے۔ رسول خدا نے امام حسین  کو اپنااور خود کو امام حسین  کا قرار دے کر عالم انسانیت پر واضح کردیا کہ ان دونوں ہستیوں کا باہمی تعلق گہرا اور راسخ ہے۔ لہذا نبوت و و لایت کے پاکیزہ گھرانے میں پرورش پانے والی اس پاکیزہ ہستی کی سیرت و کمالات کا مطالعہ اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہی ہمیں گناہ آلود معاشرے کو اعلیٰ اقدار اور جذبہ حریت کے ذریعے صالح معاشرے میں ڈھالنے کے لئے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ فرزند رسول اکرم ۖ حضرت امام حسین علیہ السلام نے عادلانہ نظام کے قیام’ اسلامی شعائر و اقدار کے فروغ اورامر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے لئے ایسی جدوجہد کی جو تاقیامت ہر حریت پسند اور صاحب عمل کے لئے رہنمائی کا مینار قرار پاتی رہے گی۔علامہ ساجد نقوی نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ حضرت امام حسین کے الہی’ آفاقی اور مجاہدانہ کردار کو مشعل راہ بناتے ہوئے عالم اسلام کے مسائل کو حل کرے۔