جعفریہ پریس -جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلیٰ برادر اظہار بخاری نے حضرت محمد مصطفٰی ﷺ کے ولادت بسعادت کے موقع پر تمام عالم اسلام کو مبارک باد پیش کی اور اعلان کیا کہ جعفریہ یوتھ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ۱۲ تا ۱۷ ربیع الاول ہفتہ وحدت کے طور پر منائے گی ۔انہوں نے کہا جسطرح علی ؑ نے اپنے آقا و مولامحمد مصطفٰی ﷺکہ شریعت ،مشن ،جسم اطہراور نظریہ کے حفاظت کے لیے محمد ﷺ کہ ہر دشمن کے سامنے سینہ سپر رہے ویسے ہی اے!جعفری جوانوں تم آج بھی محمد ﷺکے دین اور اسلام محمدی اور ناموس محمدؐ پر جان نچھاور کرنے اور دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد و وحدت کا عملی مظاہرہ کرو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ذندگی تمام انسانوں کے لیے نمونہ عمل ہے آپ ﷺ کو دونوں جہانوں کے لیے رحمت العالمین بنا کر بھیجا گیا۔حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ذات دنیا کے تما م مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ اپنے تمام اختلافات مٹا کر نبی آکرم ﷺ کے محور پر جمع ہوں۔جشن ولادت کی منا سبت سے تمام مکاتب فکر میں مذہبی ہم آہنگی کے لیے اور تمام فرقوں کو نبی کریم کے محور پر جمع کرنے کے لیے جعفریہ یوتھ ملک بھر میں محفل میلاد ، سیمینار اور نعت خوانی کے مقابلوں کا انعقاد ضلعی اور یونٹ سطح پر کرے گی جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء، نعت خواں و ثناء خواں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کے راستہ میں استقبالیہ کیمپ اور شربت کی سبیلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام مذاہب کے علماء سے اپیل کی کہ وہ اپنے تمام اختلافات بھلا کر رسول اکرم ﷺسے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت پیش کریں نبی کریم کی ذندگی تمام مسلمانوں کو اتحاد ووحدت بھائی چارے کا درس دیتی ہے آپ ﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر تمام مسلمانوں کوچاہیے کہ تمام اختلافات بھلا کر اتحاد وو حدت کی فضاء پیدا کر کہ جشن کا اہتمام کریں۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت