• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

کورونا وائرس

امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد تیس لاکھ کے قریب

امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد تیس لاکھ کے قریب

ورلڈو میٹر کے مطابق کورونا وائرس کے مقابلے میں صدر ٹرمپ کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد انتیس لاکھ پینتس ہزار سات سو ستر ہے جبکہ ایک لاکھ بتیس ہزار سے زائد لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ریاست فلوریڈا، ٹیکساس اور کیلیفورنیا کورونا کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد کے ساتھ امریکہ میں سر فہرست رہیں۔ قبل ازیں امریکی مرکز برائے متعدی امراض کے سربراہ انتھونی فوچی نے کورونا کی صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں روزانہ چالیس ہزار سے زائد لوگ کورونا میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکہ میں کورونا کے مریضوں میں اضافے کی رفتار ایک لاکھ افراد یومیہ تک پہنچ جائے تو اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں۔

انتھونی فوچی نے امریکہ میں کورونا کے آغاز کے بعد پیش گوئی کی تھی کہ یہ وائرس ایک لاکھ امریکیوں کی قربانی لے گا اور بیس لاکھ لوگ اس میں مبتلا ہوں گے۔ اگرچہ اس وقت ان کی اس پیشگوئی پر منفی ردعمل ظاہر کیا گیا تھا لیکن موجودہ صورتحال، اس سے کہیں زیادہ خطرناک ہوگئی ہے۔ امریکہ کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور صورتحال میں بہتری کے فوری آثار دکھائی نہیں دے رہے ۔