• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

امریکی اور سعودی عرب، نئے صدر کے انتخاب میں سب سے بڑی رکاوٹ: حزب اللہ

ذرائع ابلاغ نے رای الیوم اخبار کے حوالے سے  لکھا ہے کہ حزب اللہ کی مرکزی شوری کے رکن نبیل قاووق نے کہا ہے کہ  لبنان بحران میں غرق ہو گیا ہے اوراس سے باہر نکلنے کےلئے اسے ایک سریع راہ حل اور علاج کی ضرورت ہے اور اب نئے مسائل اور بحران کا متحمل نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے قانا شہر کےاندرپانی کے کنویں اور شمسی توانائی کے پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ یہ مسئلہ اب کسی سے پوشیدہ نہیں رہا کہ امریکا اور سعودی عرب کے سفارتخانے نہیں چاہتے کہ لبنان داخلی بحران سے باہر نکل پائے اورہ لبنانیوں کو آپس میں مذاکرات اور معاہدے کرنے سے روک رہےہیں۔

حزب اللہ لبنان کے اس رکن نے مزیدکہا کہ صدر کے انتخاب کےلئے منعقد ہونے والے اجلاسوں کی صورتحال سے یہ بات ثابت ہو گئی ہےکہ امریکی اور سعودی عرب کے سفارتخانےکی مداخلت کی وجہ سے صدر کے بروقت انتخاب کی راہ میں  مشکلیں پیدا ہوگئ ہیں۔ یہ  دونوں ممالک اور ان کےکارندے یہ چاہتے ہیں کہ ایک ایسے صدر کا انتخاب کیا جائے جو ملک کو جنگ کی طرف دھکیل کر لے جائے۔یہ بات سب کو معلوم ہے کہ ان ممالک کے سفارت خانوں نے لبنانی صدر کے انتخاب کو ایک طویل اورمشکل راہ پر ڈال دیا ہے۔