• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

اپنے تنظیمی نظام اور سسٹم کو مضبوط سے مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ورکر کنونشن

21 نومبر 2022

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا شیعہ علماء کونسل ضلع نوابشاہ کی جانب سے منعقدہ ورکرز کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ تنظیم کے دستور کے مطابق جو تنظیم کی طرف سے ذمہ داری ملی ہے اس کو احسن انداز میں انجام دیں۔

انہوں نے کہا: موجودہ سسٹم بہت مشکل ہوتا چلا جا رہا ہے مختلف اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔ اس حوالے سے تنظیمی افراد کی ذمہ داری اور وسیع ہو جاتی ہے۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: کارکن ہر تنظیم کا ایک حسن ہوتا ہے اور الحمد اللہ ہماری تنظیم جس کی سرپرستی محافظ عزاداری سید الشہداء (ع) سفیر امن اتحاد بین المسلمین کے بانی قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کر رہے ہیں ہم کو اپنے تنظیمی نظام اور سسٹم کو مضبوط سے مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: موجودہ سیلاب زدگان کے حوالے سے جن رضاکاروں نے خدمت انجام دی ہے اللہ تعالٰی ان کی زحمات کو اپنی بارگاہ میں قبول کرے۔ یہ ایک بہت بڑا چیلنج تھا جس کو قائد ملت کے رضاکاروں نے احسن انداز میں انجام دیا اور ابھی تک دے رہے ہیں۔