• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

اڑتالیس گھنٹے میں تیس بار صیہونیت مخالف کارروائیاں

مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں کے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور غاصب صیہونی حکومت کے فوجی آئے دن فلسطینیوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں روزانہ فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہوجاتی ہے اور یا پھر ان فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا جاتا ہے جس کے جواب میں فلسطینیوں کی جانب سے بھی کارروائیاں انجام پاتی ہیں ۔

جمعرات کی صبح بھی صیہونی فوجیوں نے نابلس میں حملہ کرکے ایک فلسطینی کو شہید اور سترہ دیگر کو زخمی کردیا 
صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نےبھی صیہونیوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی مخالف کارروائیوں میں فائرنگ، گاڑی سے کچلنا، شہادت پسندانہ دھماکے کرنا اور صیہونی فوجیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کی جارحیت کا مقابلہ کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق غرب اردن میں تحریک مزاحمت کے جیالوں نے نابلس و جنین ، القدس روڈ اور بلاطہ کیمپ میں صیہونیت مخالف کارروائیوں میں ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے غاصب صیہونیوں کو خاصا نقصان پہنچایا۔
ان اعداد و شمار سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ غرب اردن کے مختلف علاقوں میں تیئیس مقامات پر فلسطینی مجاہدین اور صیہونیوں کے درمیان براہ راست جھڑپیں ہوئی ہیں۔
گذشتہ چند ماہ کے دوران غرب اردن کے ان علاقوں میں اس قسم کی جھڑپیں مسلسل ہوتی رہی ہیں اور اس طرح کی جھڑپوں میں تیزی کا بھی مشاہدہ کیا گیا ہے۔
فلسطینی ذرائع کی رپورٹوں کے مطابق دو ہزار بائیس‎ کے آغاز سے اب تک مقبوضہ علاقوں کے الگ الگ حصوں میں غاصب صیہونیوں کے خلاف فلسطین کی تحریک استقامت کی جانب سے چھے ہزار چار سو سے زائد کارروائیاں انجام پائی ہیں۔
دوسری جانب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے بیت المقدس اور نابلس میں فلسطینی مجاہدین کی جانب سے غاصب صیہونیوں کا مقابلہ کئے جانے کی قدردانی کی ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع کا کہنا ہے کہ نابلس میں فلسطینی عوام کی دلیرانہ استقامت اوران کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کئے جانے سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ فلسطینی عوام غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت سے مرعوب ہونے والے نہیں ہیں اور اس جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں اور وہ صیہونی غاصبوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ 
حماس کے ترجمان القانو‏ع نے کہا کہ غرب اردن کے مختلف علاقے فلسطین کی تحریک استقامت کے عزائم مضبوط و مستحکم ہونے کے مقامات کے طور پر ہمیشہ باقی رہیں گے اور ایسا ہرگز نہیں لگتا کہ صیہونی غاصبوں کی شکست تک فلسطینیوں کی استقامت میں کوئی کمی آئے گی ۔