• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

ڈاکٹر محمد علی نقوی جیسی سماجی و مذہبی شخصیت جو ہمیشہ قومی قیادت اور علمائے کرام و کارکنان کے سنگ قومی پلیٹ فارم سے مربوط رہی انکی قومی و ملی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی

شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ تشیع کی پوری تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے اور ارض پاک کی تشکیل و تعمیر اور سلامتی و دفاع میں اب تک قربانیوں کا یہ تسلسل جاری ہے۔ڈاکٹر محمد علی نقوی جیسی سماجی و مذہبی شخصیت جو ہمیشہ قومی قیادت اور علمائے کرام و کارکنان کے سنگ قومی پلیٹ فارم سے مربوط رہی انکی قومی و ملی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی اور ان کو یاد کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ نوجوان ان کے دیئے ہوئے رہنما اصولوں کو مشعل راہ بنائیں‘ انکی 21 ویں برسی کے موقع پر ان کی ملی و قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ مذہب و ملت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا جائے‘ وحدت و یکجہتی کو فروغ دیا جائے‘ باہمی پیار و محبت اور الفت کو عام کیا جائے اور باہم متحد ہوکر اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔ علامہ عارف واحدی نے مزید کہا کہ پیغمبر گرامی اور ائمہ اطہار ؑ کی سیرت و تعلیمات کی روشنی میں مظلوم ہونا ہمارے لئے باعث فخر ہے ۔اس ملک کے ذمہ دار‘ مہذب‘ قانو ن پسند شہری ہونے کے ناطے ہم صبر و تحمل کا مظاہرہ کرکے پرامن انداز میں ظلم و بربریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے چلے آرہے ہیں تاہم اسے ہماری کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے۔ شیعہ علماءکونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا
ہر سانحہ کے بعد بلند و بانگ دعوے معمول بن چکے ہیں مگر عملاً کچھ نہیں کیا جاتاجب تک دہشتگردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات نہیں اُٹھائے جاتے اور دہشتگردی کو جڑ سے ختم نہیں کیا جاتا اس وقت تک عوام کی جان و مال محفوظ نہیں۔ملک میں مساجد و امام بارگاہیں، دفاعی و تعلیمی ادارے، بازار اور گلیاں حتیٰ کہ مسافر بھی محفوظ نہیں۔ علامہ عارف واحدی نے ڈاکٹر محمد علی نقوی اور دیگر شہداءکی بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کا خون ضرور رنگ لائے گا اور ہم شہدا کے مشن کو جاری رکھیں گے۔