• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

اگرعوامی طاقت کا اظہاردباو سے ڈالا جاتا ہے توہم بھی اس کے لئے تیار ہیں ،علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی

جعفریہ پریس- کراچی کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر شیعہ علما کی جانب سے ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی ،شیعہ علما کونسل کراچی کے ڈویژنل صدرعلامہ جعفر سبحانی ،شیعہ علما کونسل کراچی کے رہنماعلامہ عابد عرفانی، علامہ روح اللہ اورعلامہ کرم الدین وزیری ودیگر علماء کرام نے شرکت کی – شیعہ علما کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ شیعہ قاتلوں کی گرفتاری کے خلاف کالعدم جماعت کا دھرنا اور رہائی کے لئے دباوٴ ڈالنا قابل قبول نہیں – انہوں نے مزید کہا کہ اگرعوامی طاقت کا اظہاردباو سے ڈالا جاتا ہے تو ہم بھی اس کے لئے تیار ہیں تا کہ قاتل رہا نہ ہوں-
شیعہ علما کونسل کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی کو دہشت گردوں سے نجات دلائیں اورآپریشن ضرب عضب کا دایرہ کراچی تک وسیع کرکے قاتلوں  کے خلاف بے رحم آپریشن کیا جائے-
شیعہ علما کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ دھرنوں اورعوامی طاقت سے مرعوب ہوکر قاتلوں کو رہا کرنا اور افسران کومعطل کرنا حکومت کی نااہلی اور بزدلی ہے جس کی پرزورمذمت کرتے ہیں-
انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام سے قبل راولپنڈی کا حالیہ سانحہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جسکی مذمت کرتے ہیں