• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

اگرمجرموں کو سزائیں دی جاتیں توآج اس صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا،عوام کب تک اس ظلم وستم کی صورتحال کو برداشت کریں گے،قائد ملت جعفریہ پاکستان

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان پنجاب کے صوبائی نائب صدر چوہدری فداحسین گھلوی، صوبائی ایڈیشنل پریس سیکرٹری بشارت عباس قریشی، شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی صدر علامہ سید مجاہد عباس گردیزی  اورعلامہ سید علی رضا نقوی کے ہمراہ پریس کلب ملتان میں پریس کانفرنس کی- پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ حکمران عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، کسی کو بھی وطن عزیز پاکستان میں جان و مال کا تحفظ حاصل نہیں،بے یقینی کی سی کیفیت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرمجرموں کو سزائیں دی جاتیں توآج اس صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔عوام کب تک اس ظلم وستم کی صورتحال کو برداشت کریں گے۔ راولپنڈی سانحہ پر افسوس ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم انتظار میں ہیں کہ جوڈیشنل ٹریبونل کوئی بہتر پیش رفت کرے تاکہ عوام میں بے یقینی اور خوف و حراس کی صورتحال سے باہر آجائیں۔ قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اتحادووحدت کیلئے مرکزی کردار ادا کیا۔۔۔۔ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل نے پاکستان میں مثبت کردار ادا کیا اور اس وقت بھی ملی یکجہتی کے ذریعہ اتحادووحدت کیلئے موثرکوششیں جاری ہیں۔۔۔اس کے علاوہ قائد محترم نے موجودہ ملکی صورت حال پر تفصیلی گفتگو فرمائی۔۔۔۔۔۔ پریس کانفرنس کے بعد پریس کلب ملتان کے جنرل سیکرٹری خالد چوھدری صاحب نے قائد محترم کو تمام ساتھیوں سمیت چائے کی دعوت دی اور قائد محترم نے پریس کلب کا دورہ کیا۔۔۔۔۔۔اورپریس کلب کے عہدیداران کے ساتھ خوشگوار ماحول میں ملاقات و تعارف ہوا۔