• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

اگرکسی نے دفاع ولایت سیکھنا ہے تو اس کے لئے نمونہ عمل سیدہ بتول کی ذات ہے ،علامہ سید سجاد حسین کاظمی

 جعفریہ پریس- شب جمعہ بعد از نماز مغربین مسجد میرزا فتح اللہ اصفہان میں تشکل شہید عارف حسینی اصفہان کی جانب سے ایک محفل جشن بمناسبت ولادت سیدہ فاطمہ زہرا س کا انعقاد کیا گیا، محفل جشن سے حوزہ علمیہ قم کے استاد اوردفتر قائد ملت جعفریہ قم کی مجلس نظارت کے معزز رکن علامہ سید سجاد حسین کاظمی نےخصوصی خطاب کیا – جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق تشکل شہید عارف حسینی اصفہان کے زیر اہتتام منقدہ محفل جشن کا آغاز تلاوت کلام الہی سے کیا گیا جس کا شرف برادر آصف رضا کو نصیب ہوا  بعدازآں اصفہان میں مقیم مختلف شعراء کرام نے اپنے اپنے منتخب اشعار سے سیدہ کونین کے حضورنذرانہ عقیدت پیش کیا اور آخرمیں قم المقدسہ سے آئی ہوئی مشہورو معروف علمی شخصیت و دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کی مجلس نظارت کے معزز رکن حجت الاسلام  والمسلمین علامہ سید سجاد حسین کاظمی نے خصوصی خطاب کیا ۔ علامہ سید سجاد حسین کاظمی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ باب العلم جیسی شخصیت جس کی بات کا حوالہ دے اس کو بتول کہا جاتا ہے آپ کا مزید کہنا تھا کہ اگر سیدہ کونین کی فردی حیات کو دیکھا جائے تب بھی سیدہ کی حیات مبارک ہمارے لئے نمونہ عمل ہے اور اگر سیدہ بتول کی اجتماعی حالات زندگی کو دیکھا جائے تب بہی سیدہ ایک عظیم نمونہ عمل ٹھہرتی ہیں- علامہ سید سجاد کاظمی نے کہا کہ اگر کسی نے دفاع ولایت سیکھنا ہے تو اس کے لئے سیدہ زہرا س کی ذات آئیڈیئل ہوگی – آپ نے طلاب کو وعظ و نصیحت کرتے ہوئے حوزہ علمیہ اصفہان کی نعمتوں سے بہرپور استفادہ کرنے کی تلقین کی ۔ آپ کے خطاب کے بعد مسئول تشکل شہید عارف حسینی برادر نذر عباس ثاقب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔