• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

اگر جرم کے بعد سزا کے عمل کو جاری نہ رکھا جائے تو امن قائم ھونے کی توقع عبث ھے ،علامہ عارف واحدی

جعفریہ پریس- پاکستان کی مشہور رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی  میں کے اسٹوڈنٹس نے اسی یونیورسٹی میں ایک علمی پروگرام رکھا جس کا موضوع Interfaith harmony,,  تھا جس میں لیکچر کے لیے انھوں نے شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کو بھی دعوت دی تھی جس میں مختلف پروفیسرز،دانشوران اور مختلف مذاھب کے نمائندگان بھی شریک تھے۔علامہ عارف حسین واحدی نے لیکچر دیتے ھوئے کہا کہ ھمارے عزیز بچوں نے جو یہ قیمتی پروگرام رکھا ھے یہ ان کی کاوش لائق تحسین ھے یہی طلبا آئندہ کے معماران ھیں اس وقت وطن عزیز جن مشکل حالات سے گذر رھا ھے کہ لسانیت،علاقائیت،قومیت،صوبائیت اور فرقہ واریت کی بنیاد پر یہاں انتشار پیدا کر کے پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ھو رھی ھے ھماری نوجوان اور جوان نسل اگر بیدار ھوں اور اسی انداز میں مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں تو ملک ترقی کی شاھراہ پر گامزن ھو جائے گا اور امن کا گہوارہ بن سکتا ھے رسول اکرم ص تمام انسانوں کے لیے رحمت بن کر آئے اور امن کا پیغام سب کے لیے لائے اسلام دین محبت ھے اوراسلام سب مذاھب والوں کو برابر کے حقوق دیتا ھے اسلام کے نام پر کسی کو دیگر مذاھب اور مسالک کے خلاف قتل کے فتوے دینے کا حق نہیں ھے ۔۔۔۔حکمرانوں کو بھی چاھیے کہ قانون کو عملی طور پر نافذ کریں اگر جرم کے بعد سزا کے عمل کو جاری نہ رکھا جائے تو امن قائم ھونے کی توقع عبث ھے۔